9 مئی کیس: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو عدالت سے گرفتار کر لیا گیا

image
سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو عدالت سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

شیخ رشید کو نیو راولپنڈی میں نیو ٹاؤن تھانے میں 9 مئی کے مقدمے میں ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

 9 مئی کے 14 کیسز مقدمات میں ضمانتوں کے لیے شیخ رشید عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان کی نیو ٹاؤن تھانے میں درج مقدمے میں ضمانت خارج ہو گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، شیخ راشد شفیق سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتیں باقی کیسز میں کنفرم کر دیں۔

سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی اعجاز خان جازی کی بھی ضمانت منظور ہوئی۔

عدالت نے گذشتہ روز دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

دو ملزمان ضیاد خلیق کیانی اور فہد مسعود کی ضمانتیں مسترد ہوئیں۔ 

درخواست ضمانت پر سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US