ایران کا پاکستان پر میزائل حملہ، چین کی فریقین سے تحمل سے کام لینے کی اپیل

image

چین کی ایران کی جانب سے پاکستان پر میزائل حملے پر فریقین سے تحمل اور برداشت سے کام لینے کی اپیل کی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤننگ نے پریس بریفنگ میں ایران کے پاکستان پر میزائل حملے سے متعلق بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک امن و استحکام قائم رکھنے کے لیے کام کریں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ‘ہم پاکستان اور ایران سے کشیدگی میں اضافے کا باعث بننے والے اقدامات سے گریز کرنے اور امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔’

ایران سے پاکستانی سرزمین پر راکٹ فائر، پاکستان کی شدید مذمت

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایران اور پاکستان بڑے اسلامی ممالک اور ایک دوسرے کے قریبی پڑوسی ہیں اور دونوں ہی ہمارے قریبی شراکت دار اور شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ہیں۔

چینی وزارت خارجہ کی طرف سے اپیل کی گئی کہ اس مسئلے پر پاکستان اور ایران تحمل کا مظاہرہ کریں تاکہ خطے میں کشیدگی میں اضافہ نہ ہو۔

اس حوالے سے ترجمان پاکستانی دفتر خارجہ کی اہم پریس کانفرنس بھی کچھ دیر بعد متوقع ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US