پاکستان کو ایران کو وہ جواب دینا چاہئے جو کوئی بھی خودمختار ملک دے گا،بیرسٹر گوہر

image

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے ایران کی جانب سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ایران کو وہ جواب دینا چاہئے جو کوئی بھی خودمختار ملک کو دینا چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک انصاف کے کئی لوگوں کو کاغذات نامزدگی جمع کرنے نہیں دیا گیا، ہم چاہتے ہیں ملک میں آئند عام  انتخابات صاف اور شفاف ہوں۔

شاہ محمودقریشی ،فواد چودھری، حبا فواد ،پرویز الہٰی اور صنم جاوید الیکشن کیلئے نااہل قرار

انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی سپریم کورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار نہیں کیا، ہم نے شکوہ شکایت سپریم کورٹ سے ہی کرنی ہوتی ہے پھر بھی سپریم کورٹ کے پاس ہی جائیں گے۔

بلاول بھٹو کے بیرون ممالک دوروں پر تنقید کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بلاول غیر ملکی دورے کرتے رہے لیکن ہمسایہ ملک نہیں گئے، ہمیں دہشتگردی پر جو توجہ دینی چاہئے تھی نہیں دی گئی۔

سابق کرکٹر خالد لطیف کراچی سے تحریک لبیک پاکستان کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے

رہنما بیرسٹر گوہر نے ایران کی جانب سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر کہاکہ پاکستان کو ایران کو وہ جواب دینا چاہئے جو کوئی بھی خودمختار ملک کو دینا چاہیے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ آج رات 12بجے تک ساری لسٹ جاری کر دیں جائیں گی ، کچھ بھی ہو پاکستان تحریک انصاف 2024 کے عام انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کرے گی۔

گوگل نے عام انتخابات کے حوالے سے صفحہ متعارف کرا دیا

خیال رہے کہ ایران کی جانب سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کے بعد پاکستان نے ایران سے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے۔ ایران کے ساتھ تمام اعلیٰ سطحی تبادلوں کو بھی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام نے ایران کے تمام دورے ملتوی کردیئے ہیں ، پاکستان اور ایران کے درمیان سفارتی دوروں کو روکا جار ہا ہے۔

ایران کے پاکستان کیلئےسفیر جو اس وقت ایران میں ہی ہیں ان کو پاکستان نہ آنے کا کہہ دیا گیا ہے،پاکستان اس غیر قانونی اقدام کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے،نتائج کی ذمہ داری پوری طرح ایران پر عائد ہوگی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US