عمران خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہ مل سکی، اپیل لاہور ہائی کورٹ سے مسترد

image
لاہور ہائی کورٹ کے لارجر بینج نے سابق وزیراعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف دائر اپیل مسترد کر دی ہے۔

بدھ کو لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کاعذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف عمران خان کے اپیل کی سماعت کی۔ 

فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے عمران خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں دی۔

عدالت نے عمران خان کی اپیل مسترد کرتے ہوئے آر او اور ایپلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھا۔

عمران خان کے حلقہ این اے 122 اور این اے 89 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے تھے۔

کاعذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف عمران خان کے وکلا نے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ریٹرننگ افسر اور ایپلیٹ ٹربیونل نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔

’عدالت ایپلیٹ ٹربیونل اور ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کلعدم قرار دے کر الیکشن لڑنے کی اجازت دے۔‘

تاہم لارجر بینج نے آر او اور اپیلٹ ٹریبیونل کا فیصلہ برقرار رکھا۔

عدالت نے عمران خان کی اپیل مسترد کرتے ہوئے آر او اور ایپلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھا (فائل فوٹو: پی ٹی آئی ایکس اکاؤنٹ)عمران خان کے علاوہ لاہور ہائی کورٹ کے فل بینچ نے متعدد رہنماؤں کے کاغذات مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں خارج کر دی ہیں۔

 جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکن فل بینچ گذشتہ کئی دنوں سے ان امیدواروں کی اپیلوں پر سماعت کر رہا تھا۔ ان امیدواروں نے ریٹرننگ افسران اور ایپلیٹ ٹربیونلز کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے فیصلوں کے خلاف رجوع کر رکھا تھا۔

جن امیدواروں کی اپیلیں لاہور ہائی کورٹ نے خارج کی ہیں ان میں پرویز الٰہی، فواد چوہدری، حبا چوہدری، صنم جاوید سمیت کئی امیدوار شامل ہیں۔

چوہدری پرویز الٰہی نے چار حلقوں سے کاغذات جمع کروائے تھے جن کو ریٹرننگ افسران نے مسترد کیا تھا انہوں نے این اے 64،69 اور پی پی 32 اور 34 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔

 فواد چوہدری کے کاغذات این اے 60 اور این اے61 سے جمع کروائے تھے جنہیں آر او اور ایپلیٹ ٹربیونل مسترد کیا تھا لاہور ہائی کورٹ نے ان فیصلوں کو برقرار رکھا ہے۔

اس طرح ان کی اہلیہ حبا فواد این اے 61 اور پی پی 26 سے امیدوار تھیں، تاہم بیرون ملک دوروں کی تفصیلات چھپانے پر آر اوز نے ان کے کاغذات مسترد کیے تھے۔ ہائی کورٹ نے اس فیصلے کو درست قرار دیا ہے۔

لاہور ہی کے حلقہ این اے 119 سے صنم جاوید نے مریم نواز کے خلاف کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے (فائل فوٹو: ایکس)

شاہ محمود قریشی جو حلقہ این اے 150، این اے 151 اور پی پی 218 سے امیدوار تھے کے کاغذات مسترد ہوئے تھے، تاہم ہائی کورٹ نے بھی اس فیصلے سے اتفاق کیا ہے۔

حماد اظہر جنہوں نے لاہور کے حلقہ این اے 129 جہاں مسلم لیگ ن کے حافظ نعمان امیدوار ہیں، سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے کو مسترد کرنے کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ نے بحال رکھا ہے۔

لاہور ہی کے حلقہ این اے 119 سے صنم جاوید نے مریم نواز کے خلاف کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے، تاہم ان کا ذاتی بینک اکاؤنٹ نہ ہونے کی وجہ سے ریٹرننگ افسر اور بعد ازاں ایپلیٹ ٹربیونل نے بھی اس اعتراض کو جائز قرار دیا۔

اب لاہور ہائی کورٹ نے بھی صنم جاوید کی درخواست خارج کر دی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US