تحریک انصاف کا ٹکٹ ہولڈر لیگی امیدوار کے حق میں دستبردار ہو گیا

image

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) پی پی 151 کے ٹکٹ ہولڈر قیصر سہیل بٹ لیگی رہنما سہیل شوکت بٹ کے حق میں دستبردارہو گئے۔

صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 151 کے ٹکٹ ہولڈرقیصر سہیل بٹ اور اسرار الحق بٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہتے ہوئے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرنے والے دونوں رہنما پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف سے ملاقات کے بعد باقاعدہ پارٹی میں شمولیت کااعلان کریں گے۔

عمران خان ، شاہ محمودقریشی ،فواد چودھری، حبا فواد ،پرویز الہٰی اور صنم جاوید الیکشن کیلئے نااہل قرار

دوسری جانب استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کو پی پی 149 میں بڑی کامیابی مل گئی ہے۔ لاہور کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 149 سے آزاد الیکشن لڑنے والے امیدوار حاجی شفیق ملک نے آئی پی پی رہنما شعیب صدیقی سے ملاقات کی اورصدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کے حق میں دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔

جبکہ تاجربرادری کی جانب سے بھی عبدالعلیم خان کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے انتخابی مہم چلانے کا اعلان کیا گیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US