آپریشن مرگ بر، سرمچار پر پاکستان نے ایران کو بھر پور جواب دے دیا۔
دفترِ خارجہ کے مطابق ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور پنجگور میں میزائل حملے کے جواب میں پاکستان نے پاکستان نے صبح کے وقت ایران کے صوبے سیستان میں دہشتگردوں کی مخصوص پناہ گاہوں کو نشانا بنایا۔ جس کے نتیجے میں متعدد دہشتگرد مارے گئے۔
ایران کا پاکستان پر میزائل حملہ، چین کی فریقین سے تحمل سے کام لینے کی اپیل
اطلاعات کے مطابق پاکستان نے بی ایل ایف اور بی ایل اے کے دو کیمپوں کو نشانہ بنایا ہے۔
ایرانی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دعوی کیا جا رہا ہے کہ پاکستانی حملے میں 10 افراد ہلاک ہوئے۔ میڈیا پر تباہی کے مناظر کی کچھ ویڈیوز اور تصاویر بھی اپلوڈ کی گئی ہیں جن کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔