اسلام آباد ، پیرا میڈیکل اسٹاف کو جعلی ڈگریاں دینے والا کالج سیل

image

اسلام آباد میں پیرا میڈیکل اسٹاف کو جعلی ڈگریاں دینے والے کالج کو سیل کر دیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق وین گارڈ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل اینڈ سائنسز کو سیل کرکے کالج انتظامیہ اور ملازمین کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کالج انتظامیہ اور پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل کی ملی بھگت سے جعلی ڈگریاں جاری کی جاتی تھیں، کالج کی جعلی ڈگریوں پر متعدد نرسز اسپتالوں میں نوکریاں کر رہی تھیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کالج سے پمز اسپتال کا جعلی ایم او یو بھی برآمد کرلیا گیا، جبکہ کالج انتظامیہ کی جانب سے پیش کی جانیوالی فیکلٹی لسٹ بھی فرضی نکلی۔

 

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US