گورنر سندھ دورۂ ایران ادھورا چھوڑ کر کراچی واپس پہنچ گئے

image

ایران کی جانب سے گزشتہ روز پاکستان پر میزائل حملے کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری اپنا دورۂ ایران مختصر کرکے کراچی واپس پہنچ گئے۔

گزشتہ روز کراچی پہنچنے کے بعد ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ چار روزہ دورے پر مشہد اور چاہ بہار گئے تھے۔ جیسے ہی پنجگور  واقعےکا پتہ چلا وہ دورہ مختصر کرکے وطن واپس روانہ ہوگئے۔

پاکستان کا ایران کو بھرپور جواب ، سیستان میں مخصوص ٹھکانوں پر حملے میں متعدد دہشتگرد ہلاک

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ جب بھی ملکی سالمیت اور وقار کا معاملہ ہو تو پاکستان سب سے پہلے ہے۔ ایران میں ہمارا قونصل خانہ کام کر رہا ہے، پاکستانیوں سے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ‘بہت سے بزنس مین اس دورے پر میرے ہمراہ چاہ بہار گئے تھے۔ اس موقع پر گورنر مشہد اور اسٹیٹ بینک ایران کے گورنر سے ملاقاتیں ہوئیں، میرا  دورہ  ختم کرکے واپس آنا  احتجاج کی علامت ہے۔’

گورنر سندھ نے کہا کہ اس دورے میں 50  سے زائد بزنس مین ایران گئے تھے۔ جب بھی پاک ایران تجارت کی بڑھانے کی بات ہوتی ہے کوئی نہ کوئی واقعہ رونما ہو جاتا ہے۔

پاکستان نے ایران سے اپنا سفیر واپس بلا لیا


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US