ایران سے کشیدگی ، مغربی سمت سے آنیوالی تمام پروازوں کی مانیٹرنگ شروع

image
ایران سے کشیدگی کے بعد پاکستان نے ایران سمیت مغربی سمت سے آنے والی تمام پروازوں کی مانیٹرنگ شروع کر دی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مغربی سرحدوں ہر فضائی سرگرمی کو مانیٹر کیا جا رہا ہے، مغرب سے آنے والی تمام پروازوں سے متعلق الرٹ رہنے کی ہدایت ہے۔

مغربی سرحد کو محفوظ بنا دیا،کسی بھی صورتحال کے لیے تیار ہیں، آرمی چیف

ذرائع کے مطابق سی اے اے کو مغرب سے پاکستانی حدود میں آنے والی تمام پروازوں کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایات دی گئیں، ایئر ٹریفک کنٹرول کو ایران سمیت تمام مغربی پروازوں کی تفصیلات اکٹھی کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

ذرائع سی اے اے کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے مغرب کی طرف سے پاکستان آنے والی پروازوں کی مانیٹرنگ نہیں ہوئی، پاکستان اور ایران کی فضائی حدود کمرشل پروازوں کے لیے کھلی ہے۔

600کینیڈین شہریوں کو لے کر پی آئی اے کی خصوصی پروازیں روانہ

سی اے اے کے ڈی جی خاقان مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ایران کے لیے پاکستانی فضائی حدود بند کرنے کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ فضائی حدود بند کرنے کی حکومت سے کوئی ہدایت نہیں ملی، صورتحال کو غور سے مانیٹر کر رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US