نواز شریف کی انتخابی مہم کی پہلی تقریر، ’میرا مشن پاکستان کو اپنے قدموں پر کھڑا کرنا ہے‘

image

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے الیکشن مہم کا اپنا پہلا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا مشن پاکستان کو اپنے قدموں پر کھڑا کرنا ہے اور میں یہ کر کے رہوں گا۔‘

نواز شریف نے جمعرات کو پنجاب کے شہر حافظ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر مجھے وزیراعظم ہاؤس سے نکالا نہ جاتا تو آج کوئی بھی بے روزگار نہ ہوتا۔ اگر نواز شریف کو بار بار جعلی مقدمات میں الجھایا نہ جاتا تو آج پاکستان کا مقام کہیں اونچا ہوتا۔‘ 

انہوں نے کہا کہ ’اگر مجھے اقتدار سے نہ نکالا جاتا تو پاکستان دنیا میں ایک منفرد مقام حاصل کر چکا ہوتا۔ واقعتاً پاکستان ایشین ٹائیگر بن چکا ہوتا۔‘ نواز شریف نے اپنی مختصر تقریر میں اپنے سیاسی بیانیے کے بارے میں کوئی بات کی اور نہ ہی پارٹی کے انتخابی منشور پر بات کی۔

انہوں نے اپنی تقریر ختم کرتے ہوئے مریم نواز کو جلسے سے خطاب کرنے کو کہا۔

مریم نواز  کا کہنا تھا کہ ’28 مئی اور 9 مئی صرف تاریخ نہیں پوری داستان ہیں۔ 28 مئی والے نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا۔ 28 مئی والے موٹر ویز اور سڑکوں کے جال بچھانے والے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’میں نے وعدہ کیا تھا کہ نواز شریف کو واپس لے آؤں گی آج میں نے وعدہ پورا کر دیا ہے۔‘

مریم نواز نے کہا کہ ’جو آپ کے ہاتھ میں پیٹرول بم اور ڈنڈے دیتا ہے ، وہ آپ کا ہمدرد نہیں ہو سکتا۔‘


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US