پی ٹی آئی کا دوسرا ورچوئل جلسہ منعقد کرنے کا اعلان

image

پاکستان تحریک انصاف نے دوسرا ورچوئل جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کر دیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی 20 جنوری 2024 بروز ہفتہ کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے دوسرے ورچوئل جلسے کا انعقاد کرے گی۔

اس جلسے میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما بیرسٹر گوہر خان، عمر ایوب سمیت دیگر خطاب کریں گے۔

عدت میں نکاح کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ٹرائل کورٹ کو گواہوں کے بیانات ریکارڈ نہ کرنے کا حکم

پی ٹی آئی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عوام ورچوئل جلسے میں تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے شریک ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ برس 17 دسمبر کو بھی انتخابی مہم کے سلسلے میں پہلے آن لائن جلسے کا اہتمام کیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US