نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دوست ممالک ہمارے لیے سر آنکھوں پر ہیں، لیکن کچھ اصولوں کو ہمیشہ مدنظر رکھنا ضروری ہے۔
انہوں نے برطانیہ کے حوالے سے کہا کہ سیاسی جماعت کی دھمکیوں پر برطانیہ کو ٹھیک ڈیمارش کیا گیا اور اس پر کوئی پیشمانی نہیں۔
اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس میں کہا کہ برطانوی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسی اشتعال انگیزی کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔