سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے فالورز کی اکثریت حقیقی نہیں، وزیرِ مملکت برائے قانون

image

وزیرِ مملکت برائے قانون بیریسٹر عقیل ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا پر موجود فالورز کی اکثریت حقیقی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بیشتر سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارت سے آپریٹ ہو رہے ہیں اور پارٹی کی جانب سے مصنوعی طریقے سے ریچ اور مقبولیت دکھائی جا رہی ہے۔

بیریسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے ذریعے پراپیگنڈا کر کے عوام میں اپنی مقبولیت کا ڈراما کر رہی ہے، جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔ ان کے مطابق جعلی اکاؤنٹس اور منظم نیٹ ورکس کے ذریعے غلط تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

وزیر مملکت نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو جھوٹ اور پراپیگنڈے پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو ایسے منفی اور گمراہ کن ہتھکنڈوں سے ہوشیار رہنا چاہیے۔

وزیرِ مملکت برائے قانون بیریسٹر عقیل ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے سوشل میڈیا پر موجود فالورز کی اکثریت حقیقی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بیشتر سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارت سے آپریٹ ہو رہے ہیں اور پارٹی کی جانب سے مصنوعی طریقے سے ریچ اور مقبولیت دکھائی جا رہی ہے۔

بیریسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے ذریعے پراپیگنڈا کر کے عوام میں اپنی مقبولیت کا ڈراما کر رہی ہے، جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔ ان کے مطابق جعلی اکاؤنٹس اور منظم نیٹ ورکس کے ذریعے غلط تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

وزیر مملکت نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو جھوٹ اور پراپیگنڈے پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو ایسے منفی اور گمراہ کن ہتھکنڈوں سے ہوشیار رہنا چاہیے۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US