میری ایک ہی بیٹی ہے، اللہ اسے نواز شریف جیسا شوہر عطا کرے، خواجہ عمران نذیر

image

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ اللہ کرے میری بیٹی کو سابق وزیراعظم نواز شریف جیسا شوہر ملے۔

لاہور کے حلقے این اے 127 میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ‘اگر مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف برے ہیں تو میں دعا کرتا ہوں، میری ایک ہی بیٹی ہے، اللہ اسے نواز شریف جیسا شوہر عطا کرے۔

عام انتخابات 2024: لاہور، این اے 118 سے حمزہ شہباز اور عالیہ حمزہ مدِمقابل

خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان نے ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دیے ہوتے تو میں انہیں سلام پیش کرتا لیکن ایسا نہیں۔ لوگوں کو چور کہہ کر خود سب سے  بڑا چور بننے والا لیڈر نہیں چاہیے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US