پرویز الٰہی کی اہلیہ نے مور کے نشان کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

image

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الہی نے لاہور ہائی کورٹ میں حلقہ این اے 64 اور پی پی 32 میں مور کے انتخابی نشان کے لیے درخواست دائر کردی ہے۔

قیصرہ الہی نے ایڈووکیٹ فرمان کے توسط سے درخواست دائر کی، درخواست میں موقف اپنایا کہ لاہور ہائی کورٹ نے ان کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا حکم جاری کیا ہے مگر الیکشن کمیشن نے ابھی تک انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا۔

لاہور میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

مزید بتایا گیا کہ ریٹرننگ افسر نے انتخابی نشان کے لیے درخواست وصول کرنے سے انکار کردیا، قیصرہ الہی کے دونوں حلقے ایک ہی علاقہ میں واقع ہیں اور ان حلقوں میں کسی بھی امیدوار کو مور کا انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا گیا ہے۔

سابق وزیر اعلی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی نے استدعا کی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو انہیں مور کا نشان الاٹ کرنے کا حکم دے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US