چیف الیکشن کمشنرکا جعلی واٹس ایپ اکائونٹ ملتان میں بنائے جانے کا انکشاف

image

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کے نام پر جعلی واٹس ایپ اکائونٹ ملتان میں بنایا گیا، اکائونٹ دو ہفتے پہلے ایک جعلی نئی سم لے کر بنایا گیا تھا، جعلی سم ضلع کشمور سے ایک پوپل نامی خاتون پر نکالی گئی۔

22 اشیاء مہنگی ،8 سستی،ہفتہ وار رپورٹ جاری

ہم انویسٹگیشن ٹیم کی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ سم ایک پوپل نامی خاتون کے شناختی کارڈ سے جاری کی گئی تھی، تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ سم سے سات جنوری کو صرف دو نمبرز پر مسیج بھیجے جانے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر خیال کاسترو گرفتار

سم استعمال کرنے والے ملزم نے پاک گیٹ ملتان سے پیغام رسانی کی،واٹس ایپ استعمال کرنے والا ملزم الیکشن کمشنر کی تصویر لگا کر کئی لوگوں کو بلیک میل کررہا تھا۔

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ،کئی امیدواروں پر بھاری جرمانے عائد

خاتون کے شوہر بابو خان نے بتایا کہ  کسی نے میری بیوی کے نام پر جعلی سم نکلوائی تھی ، ہمیں تو واٹس ایپ استعمال کرنا ہی نہیں اتا،ملزم واٹس ایپ سے لوگوں میں انتخابات بارے غلط معلومات پھیلا رہا تھا۔

بلوچستا ن ،سرکاری نوکریوں کیلئے عمرکی بالائی حد میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن حکام نے اس معاملے کا سختی سے نوٹس لیا جب انکو کئی شکایات موصول ہوئی تھی، زرائع نے بتایا ہے کہ کییس تحقیقات کیلئے ایف آئی اے سائبر کو بھجوا دیا گیا ہے۔

بی پی ایل :پی سی بی نے کئی کھلاڑیوں کو این او سی جاری کردئیے

ایف آئی اے معاملے کی چھان بین کررہی ہے،یہ اکائونٹس چیف الیکشن کمشنر کے نام اور تصویر کے ساتھ بنائے گئے ہیں۔

عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی تفصیلات جاری

ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ عوام ان جعلی پیغامات اور پروپیگینڈے سے ہوشیار رہیں اس طرح کے جعلی پیغامات کو نظر انداز کیا جائے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US