طورخم سرحد پر تجارتی سرگرمیاں آٹھویں روز بھی بند ، ہزاروں کارگو گاڑیاں پھنس گئیں

image
پاک افغان سرحد طورخم پر تجارتی سرگرمیاں آٹھویں روز بھی معطل ہیں جس کے باعث سرحد کے دونوں جانب ہزاروں کارگو گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔

کسٹم ذرائع کا کہنا ہے کہ کارگو گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لیے پاسپورٹ ویزہ کی شرط گزشتہ سال وفاقی حکومت نے عائد کی تھی۔ 8 روز قبل پالیسی پر عمل درآمد شروع کیا گیا تو دو طرفہ تجارت معطل ہوگئی جس کے باعث سرحد کے دونوں جانب ہزاروں کارگو گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔

پاکستان خوش آمدید کا بورڈ لگانے پر افغان حکام کا اعتراض ، طورخم سرحد بند کر دی

سرحد کے دونوں اطراف پھل اور سبزیایوں سے بھری مال بردار گاڑیاں کھڑی ہیں، جن میں کروڑوں روپے مالیت کی اشیائے خورد و نوش خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US