شعیب ملک نے اداکارہ ثناء جاوید سے دوسری شادی کر لی

image

پاکستان کے معروف کرکٹر شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کر لی۔

اس بات کا کرکٹر نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرکے اعلان کیا اور کیپشن میں الحمدللہ لکھا اور ساتھ ہی قرآن پاک کی آیت لکھی۔

واضح رہے کہ ثنا جاوید نے گلوکار عمیر جیسوال سے پہلی شادی کی تھی جبکہ شعیب ملک نے پہلی شادی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے کی تھی۔

– Alhamdullilah ♥️

“And We created you in pairs” وَخَلَقْنَاكُمْ أَزْوَاجًا pic.twitter.com/nPzKYYvTcV

— Shoaib Malik 🇵🇰 (@realshoaibmalik) January 20, 2024

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے گزشتہ روز اپنی پوسٹ پر کہا تھا کہ شادی اور طلاق دونوں ہی مشکل فیصلے ہیں، اپنی زندگی کا مشکل فیصلہ سوچ سمجھ کر کریں۔

2022 کے اختتام سے ہی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی افواہیں چل رہی ہیں اب شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کر لی ہے لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا انہوں نے ثانیہ مرزا کو طلاق دے دی ہے یا نہیں۔

خیال رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے 2010 میں شادی کی تھی۔ شادی کے 8 برس بعد ان کے یہاں بیٹے اذہان مرزا ملک کی پیدائش ہوئی۔

شعیب ملک کے اس اعلان کے بعد اداکارہ ثنا جاوید نے بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پرتصدیق کرتے ہوئے اپنا نام تبدیل کرکے ثنا شعیب ملک رکھ دیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US