بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس سے وکیل لطیف کھوسہ الگ ہو گئے ۔
لطیف کھوسہ اور ٹیم نے انتخابات میں مصروفیات کی وجہ سے خود کو کیس سے الگ کیا، لطیف کھوسہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوارہیں۔ ،ان کی جگہ علی ظفر بانی پی ٹی آئی کی وکالت کریں گے۔
کابینہ کے بیشتر ارکان نے 190 ملین پائونڈز واپس لانے کا مطالبہ کیا تھا ، نیب تحقیقات میں انکشاف
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے لطیف کھوسہ کو کیس سے الگ ہونے کی کوئی ہدایت نہیں دی تاہم توشہ خانہ کیس میں سردار شہباز کھوسہ بھی بانی پی ٹی آئی کی وکالت جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ اس کیس میں احتساب عدالت نے فرد جرم کی کارروائی 24 جنوری تک ملتوی کر رکھی ہے۔