پنجاب حکومت نے سکولوں کے اوقات کار میں توسیع کردی

image

لاہور (طلحہ سعید )پنجاب حکومت نے سکولوں کے ساڑھے نو بجے صبح کے خصوصی اوقات کار میں 31 جنوری تک توسیع کردی۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم فروری سے سکول ریگولر ٹائمننگ پر کھلیں گے۔ پنجاب حکومت نے تمام پرائیویٹ و سرکاری سکولوں کو نئے احکامات پر عملدرآمدگی کے لیے پابند کردیا۔ حکومت کی جانب سے سموگ اور شدید سردی کے پیش نظر ساڑھے نو بجے سکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ملک بھر میں عام انتخابات کے موقع پر تعلیمی اداروں میں کتنی چھٹیاں ہونگی، تفصیلات سامنے آگئیں

سکولوں کے اوقات کار میں توسیع سے متعلق جاری نوٹیفکیشن کے مطابق موسم سرما کے اوقات کار میں توسیع کا اطلاق لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور راولپنڈی سمیت صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں پر ہوگا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US