سرگودھا ،آزاد امیدوار کے انتقال پر قومی اسمبلی کے دو حلقوں میں الیکشن روک دیا گیا

image

سرگودھا میں قومی اسمبلی کے دو حلقوں میں ایک آزاد امیدوار کے انتقال پر دونوں حلقوں میں الیکشن روک دیا گیا۔  

ضلع سرگودھا میں قومی اسمبلی کے 2 حلقوں این اے 83 اور حلقہ این اے 85 میں چک 142جنوبی کا آزاد امیدوار صادق علی ولد الف دین بھیٹر اور شپ کے نشانات پر امیدوار تھا جس کا انتقال ہو جانے پر دونوں حلقوں میں الیکشن روک دیا گیا۔

حلقہ این اے 83 اور حلقہ این اے 85 کے ریٹرننگ آفیسرز نے الیکشن ملتوی ہونے کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔

حلقہ این اے85 کا الیکشن ملتوی کردیا گیا

سیکرٹری یونین کونسل 84چک 113جنوبی سے امیدوار صادق علی کی موت کی تصدیق ہو جانے پر حلقہ این اے 83کے ریٹرننگ آفیسر ریاض قدیر بھٹی اور حلقہ این اے 85کے ریٹرننگ آفیسر محمد شعیب نسوانہ نے حلقوں میں الیکشن ملتوی ہونے کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US