سیالکوٹ سے 5 نشستیں نکالیں گے، خواجہ آصف کا دعویٰ

image

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ سیالکوٹ سے پہلے بھی 5 نشستیں جیتے تھے اور اب بھی انتخابات میں 5 سیٹیں نکالیں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے ہم نیوز کے پروگرام “نیوز لائن” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موقع ملنے کی بات ہے ورنہ پیپلز پارٹی بھی ہر طرف کھیلنے کے لیے تیار ہے اور پیپلز پارٹی کو مجھ سے زیادہ پاکستان میں کوئی نہیں جانتا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کو مؤخر کرنا کسی بھی طور مناسب نہیں ہو گا۔ صرف سینیٹ میں ایسی بات آئی اور کہیں بھی ایسی کوئی بات نہیں آئی۔ یہ صرف پانی کی گرمائش چیک کرنے کے لیے شوشہ چھوڑا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی نے ضلع بونیر سے پہلی غیر مسلم خاتون امیدوار کو ٹکٹ دے دیا

خواجہ آصف نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے واشگاف لفظوں میں کہہ دیا کہ انتخابات مؤخر نہیں ہوسکتے اور ایک بات واضح کر دوں نواز شریف کی پرویز مشرف کے ساتھ کوئی جنگ نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف بہت بڑے دل کا مالک ہے کہ میں خود اتنے بڑے دل کا مالک نہیں۔ سیالکوٹ سے پہلے بھی 5 نشستیں نکالی تھیں اور اب بھی نکالیں گے۔

مخلوط حکومت سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں مخلوط حکومت ہوگی خواہ ہم اکثریت میں بھی ہوں اور مخلوط حکومت میں ترامیم کرنا آسان ہوتا ہے۔ میں بھی 18ویں ترمیم کے ساتھ نہیں ہوں کیونکہ اس کا اتنا فائدہ نہیں ہوا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US