گھوٹکی میں فائرنگ، 5 افراد ہلاک

image

گھوٹکی: سندھ کے علاقے گھوٹکی میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق گھوٹکی کے سرحد تھانے کی حدود گنگی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ گاؤں جام بجار ساوند میں قبائلی تصادم کے دوران مخالفین کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

فائرنگ میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات کے التوا کی کوشش ہوئی تو مزاحمت کریں گے، شہباز شریف

پولیس کے مطابق ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے جبکہ پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ 2 قبائل کی دشمنی کا نتیجہ ہے اور گزشتہ روز بھی قادر پور کے علاقے میں سندرانی قبیلے کے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US