کراچی میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے دفاتر پر حملوں میں متعدد کارکن زخمی ہو گئے۔حیدری تھانے کی حدود این اے 250 اور پی ایس 129 میں پیپلز پارٹی کے دفتر پر حملہ کیا گیا، جس میں 4 کارکنان زخمی ہو گئے۔ پیپلز پارٹی نے الزام لگایا کہ حملہ ایم کیو ایم کے کارکنان نے کیا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے الزام لگایا کہ این اے 248 کے امیدوار ارسلان خالد سمیت پی ٹی آئی کے 10 سے زائد کارکن ایم کیو ایم کے حملے میں زخمی ہو گئے ہیں۔
کراچی: سی ٹی ڈی کی گاڑی پر حملہ، متعدد اہلکار زخمی
ترجمان پی ٹی آئی فلک الماس کا کہنا ہے کہ ہم کارکنان پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت واقعے کا نوٹس لیں۔ پرامن سیاسی مہم میں تصادم پیدا کرکے حالات کشیدہ کیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل بھی کراچی کے ضلع ملیر گلشن بونیر میں پیپلز پارٹی کے امیدوار آغا رفیع اللّٰہ کی کارنر میٹنگ پر حملہ کیا گیا تھا۔