تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی جویریہ ظفر کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

image

تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی جویریہ ظفر نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

ہفتہ رفتہ:ڈالر ، پاؤنڈ، یورو ، ریال اور درہم کی قدر میں کمی

جویریہ ظفر نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو سے  ملاقات کی ،ملاقات کےبعد جویریہ ظفر نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کے بعد پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی جویریہ ظفر آہیر پی پی پی میں شامل ہوگئیں۔@BBhuttoZardari @AseefaBZ #چنو_نئی_سوچ_کو #LahoreBhuttoKa pic.twitter.com/HTN1P9uXl0

— PPP (@MediaCellPPP) January 21, 2024

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی  کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور آنے پر ہمارا مذاق اڑانے والوں کو بتائیں کہ یہ شہر پیپلز پارٹی کا ہے۔

تحریک انصاف کے کراچی کے امیدواروں کی فہرست میں تبدیلی کردی گئی

لاہور کے ٹاؤن شپ کرکٹ گراؤنڈ میں پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ‘وہ ہمارا مذاق اڑاتے ہیں، ہمارے نمبروں پر سوال اٹھاتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ ہم لاہور کیوں آئے ہیں۔ انہیں بتائیں کہ لاہور میرا بھی شہر ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہماری تعداد کتنی ہی کم ہے، ہم مکمل طور پر مقابلہ کریں گے۔

ساجد حسن استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

انہو ں نے کہا کہ میں لاہور میں سب کو یہ پیغام دینے کے لیے آیا ہوں کہ حالات مشکل ہیں۔ افراط زر بڑھ رہا ہے، معاشی بحران ہے، اور سیاسی اور جمہوری بحران بھی ہیں لیکن لوگوں کو مایوس نہیں ہونا چاہیے۔

جو لوگ نفرت کی سیاست میں لگے ہوئے ہیں وہ ملک کو تقسیم کر رہے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کر دے گی۔ ہم ملک کو سیاسی بحران سے نکالیں گے۔

ٹکٹ نہ ملنے پر قلب عباس نے ن لیگ چھوڑ دی ، پیپلز پارٹی میں شامل

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید  کہا کہ ووٹ کو عزت دو کے دعویدار اپنے نظریے کو چھوڑ کر سیاست کر رہے ہیں، ن لیگ کے کارکنوں سے مخاطب ہوں جنہوں نے مشرف کی آمریت کا مقابلہ کیا۔اگر آپ ان کی سیاست سے متاثر ہوئے ہیں تو میرے ساتھ آئیں،  آپ کے ووٹ کی عزت کروں گا ، آپ کا خیال رکھوں گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US