موٹروے پولیس کی کارروائی ، آتشزدگی کی شکار گاڑی سے مسافروں کا بحفاظت انخلا

image

اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):موٹروے پولیس نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے چکدرہ ٹال پلازہ کے قریب بارات میں شامل دولہے کی گاڑی میں شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ پر قابو پا لیا۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق بارات صوابی سے سوات جارہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ گاڑی میں آتشزدگی کی اطلاع پر ڈیوٹی پر موجود پٹرولنگ افسران نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر مسافروں کو گاڑی سے باہر نکالا اور موٹروے پولیس نے آگ بجھانے والے آلات کی مدد سے گاڑی کو جلنے سے بھی بچا لیا، کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ ترجمان موٹر وے نے کہا ہے کہ دولہا اور باراتیوں نے موٹروے پولیس کی بہادری کو سراہا اور بروقت کاروائی کے لیے شکریہ بھی ادا کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US