پی ڈی ایم اے کا سیاحوں کو برفباری کے دوران اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ

image

اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):پی ڈی ایم اے نے برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لیے پہاڑی علاقوں کا رخ کرنے والے تمام سیاحوں کو کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کی طرف سے نشر ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکام نے رہائشیوں اور سیاحوں دونوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مشکل حالات سے گزرنے کے لیے غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔حکام نے سیاحوں پر زور دیا کہ وہ اپنے بیگ پیک کرنے سے پہلے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں کیونکہ ملک کے شمالی علاقوں میں انتہائی کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے مقامی انتظامیہ کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ کسی بھی لینڈ سلائیڈنگ ، بارش اور برف باری سے سڑکوں کو صاف کرنے کے لیے درکار مشینری کی دستیابی کو یقینی بنائے۔پی ڈی ایم کے عہدیدار نے کہا کہ اتھارٹی نے سیاحوں کو بروقت اپ ڈیٹ کرنے پر بھی زور دیا تاکہ وہ اس سلسلے میں ضروری احتیاطی اقدامات کر سکیں۔پی ایم ڈی کے مطابق ان دنوں ملک کے مختلف حصوں میں بارش کے ساتھ پہاڑوں پر برفباری اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

مزید برآں، سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہیلپ لائن پر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سے رابطہ کریں یا مطلوبہ راستے کی سڑکوں کی حالت کے بارے میں اپ ڈیٹس کے لیے ان کی ویب سائٹ چیک کریں۔سیاحوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ رہائش کی دستیابی کو یقینی بنائیں اور کم از کم 24 گھنٹے کے لیے ضروری ادویات، گرم موسم کے لیے گرم کپڑے اور کھانے پینے کی اشیا ساتھ رکھیں۔

اس موقع پر ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا کہ مری، گلیات، زیارت، ناران، کاغان، چترال، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے سیاحتی علاقوں میں خصوصی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ انہوں نے موسم سرما کے سفر کے دوران محتاط رویہ کو یقینی بنانے کے لیے عوامی آگاہی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US