اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے وزارت خارجہ میں ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کا استقبال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ دوطرفہ بات چیت اور روابط کو بڑھانے اور پاکستان ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے جامع مذاکرات کریں گے۔