مسلسل دوسرے سال گنے کی ریکارڈ پیداوار متوقع ہے، ڈاکٹر گوہر اعجاز

image

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر داخلہ و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ گنے کے کاشتکاروں کے مفادات کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے،مسلسل دوسرے سال گنے کی ریکارڈ پیداوار متوقع ہے۔ وزارت صنعت و پیداوار سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی سربراہی میں شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں کیا۔

اجلاس میں نگران وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی کوثر عبداللہ ملک، سیکرٹری صنعت و پیداوار راشد لنگڑیال نے شرکت کی۔اجلاس میں وفاقی وزیر ڈاکٹر گوہر اعجاز نے ملک میں چینی کے ذخائر کا جائزہ لیا۔ پاکستان شوگر مل ایسوسی ایشن نے کہا کہ وزیر گوہر اعجاز کو چینی کی سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن پر سراہتے ہیں۔

ا س موقع پر گوہر اعجاز نے کہا کہ گنے کی فصل کی پیداوار 65 لاکھ ٹن تک ہونے کا امکان ہے جس کے باعث مسلسل دوسرے سال گنے کی ریکارڈ پیداوار متوقع ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں چینی کے وافر ذخائر موجود ہیں۔ شوگر انڈسٹری میں ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

گنے کے کاشتکاروں کے مفادات کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی کم نرخوں پر عوام کو فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US