ضلع خیبر کے وادی تیراہ میں سال کی پہلی برف باری،پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

image

پشاور۔ 31 جنوری (اے پی پی):ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں سال کی پہلی برفباری ہوئی ہے۔برفباری کے باعث وادی تیراہ کے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔ طویل خشک سالی کےبعد برفباری سے وادی تیراہ کا حسن دوبالا اورمیں موسم حسین ہوگیا۔

یادرہےکہ وادی تیراہ کی خوبصورتی اور دلفریبی پوری دنیا میں مشہور ہے اور برفباری نے اس کو مزید چار چاند لگا دئےہیں ۔اس برفباری کے بعدمقامی سیاحوں نے بھی وادی تیراہ کا رخ کر لیا ہےجو ان دلفریب نظاروں سے محظوظ ہونے کے ساتھ علاقے کی تاریخ میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US