نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے یورپی یونین کے خصوصی ایلچی برائے آزادی مذہب و عقائد فرانس وین ڈیل کی ملاقات

image

برسلز۔31جنوری (اے پی پی):نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے یورپی یونین کے خصوصی ایلچی برائے آزادی مذہب و عقائد فرانس وین ڈیل نے برسلز میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مذہبی عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے رحجان اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

برسلز میں پاکستانی سفارت خانہ کے مطابق یورپی یونین کے خصوصی ایلچی برائے آزادی مذہب و عقائد فرانس وین ڈیل نے وزیر خارجہ کو برسلز آمد پر خوش آمدید کہا۔ ملاقات میں فریقین نے عدم برداشت کے رحجان میں کمی لانے اور پرامن مشترکہ مستقبل کے حصول کیلئے ایک دوسرے کے عقیدے کا احترام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US