سرکاری ملازمین کو پلاٹس کی فراہمی،فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی اور ہیمر پراپرٹی کے مابین مفاہمتی معاہدہ

image

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):سرکاری ملازمین کو اپارٹمنٹس اور پلاٹس کی ارزاں فراہمی کیلئے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی اور ایم ایس ہیمر پراپرٹی کے مابین مفاہمتی معاہدہ طے پاگیا۔ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب گزشتہ روز اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کیپٹن( ر)ظفر اقبال نے کی ۔تقریب میں ہائوسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹرز اور چیف ایگزیکٹوآفیسر ہیمر پراپرٹی محمد سہیل خان نے شرکت کی۔

ڈائریکٹر جوائنٹ وینچر پروجیکٹس نے ایم او یو کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے آگاہ کیا کہ530 ایکڑ زمین ایم 9 موٹر وے کراچی کے قریب واقع ہے جس پر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی بنیاد پر سرکاری ملازمین کو کم قیمت پر رہائشی پلاٹس کے ساتھ ساتھ اپارٹمنٹس کی تعمیر کا منصوبہ شروع کیا جائے گا ۔

وفاقی ملازمین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی نے یقین دہانی کرائی کہ جیسے ہائوسنگ اتھارٹی کا مقصد ملازمین کو کم قیمت پر پلاٹس دینا ہے، اسی طرح اس ایم او یو کے ذریعے ہائوسنگ اتھارٹی کے ممبران سرکاری ملازمین کو جلد از جلد رہائشی پلاٹس /گھر/اپارٹمنٹس دیئے جائیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US