نادرا کا ملک بھر میں اقلیتوں کے لئے رجسٹریشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ

image

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا ) نے ملک بھر میں اقلیتوں کے لئے رجسٹریشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نادرا حکام کے مطابق اقلیتی برادری کی رجسٹریشن مہم (میری شناخت ،میری پہچان) کے نام سے 12 فروری تا 16 فروری ملک گیر سطح پر ہوگی ۔

نادرا اس مہم کے دوران موبائل رجسٹریشن وین کے ذریعے اقلیتی برادری کی مذہبی عبادت گاہوں جیسے کہ چرچ، مندر، گردوارہ اور دیگر میں پاکستانی اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے شناختی کارڈ جاری کرے گا۔اس سلسلے میں اقلیتی برادری کی آگاہی اور شناختی کارڈ بنانے میں درپیش مسائل کا حل جاننے کے لئے یکم فروری کو لاہور ،2فروری کو پشاور ، 6 فروری کو کراچی ، 7 فروری سکھر ، 10 فروری کو کوئٹہ ، 13 فروری کو ملتان اور 14 فروری کو سرگودھا کی اقلیتی برادری کے لئے ای کھلی کچہری منعقد کی جائے گی ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US