ریلوے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی پر مبنی آن لائن ایندھن کی نگرانی کا نظام شروع کر دیا گیا

image

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):ریلوے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی پر مبنی آن لائن ایندھن کی نگرانی کا نظام شروع کر دیا گیا ہے۔ نگران وفاقی وزیر ریلوے، مواصلات اور میری ٹائم افیئرز شاہد اشرف تارڑ نے مارگلہ سٹیشن اسلام آباد پر پاکستان ریلویز میں انفارمیشن ٹیکنالوجی پر مبنی فیول مانیٹرنگ سسٹم کا افتتاح کیا۔ ریلوے کی وزارت نے مالیاتی اور آپریشنل کارکردگی کو بڑھانے کے لئے آن لائن نگرانی کرنے کے لئے انجنوں کو جدید آلات سے لیس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی ٹی پر مبنی آن لائن سسٹم آپریشنل کارکردگی اور ٹارگٹ مینٹیننس کے ساتھ ایندھن کے بجٹ کا تقریباً 15 فیصد بچائے گا اس سے ریلوے کے مالی وسائل کی بچت ہوگی اور ضیاع اور چوری میں کمی آئے گی۔ ایک ڈیش بورڈ تیار کیا جائے گا جہاں تمام متعلقہ معلومات ایک کلک پر دستیاب ہوں گی۔ یہ نظام ریلوے کو ریئل ٹائم ایندھن کی کھپت اور ایندھن بھرنے، اوسط رفتار، وقت کا ضیاع، ریئل ٹائم لوکیشن اور دیکھ بھال کی ضرورت کو جانچنے کے قابل بنائے گا۔

اہم بات یہ بھی ہے کہ ڈرائیور کے رویے کا بھی تجزیہ کیا جا سکتا ہے۔ ڈیش بورڈ ایندھن کے استعمال کے پیٹرن میں غیر معمولی اضافہ/کمی کے لئے ایک سرخ پاپ اپ دکھائے گا۔ یہ نظام بہتر اور بروقت فیصلہ کرنے کے لئے ڈیٹا کا خودکار تفصیلی تجزیہ تیار کرے گا۔مسافروں کے لئے سفری سہولیات کو مزید محفوظ بنایا جا سکے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US