اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت مدد علی سندھی سے سلور لائن ایسوسی ایٹس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ریحان سعید خان نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔اس موقع پرانٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن (آئی بی سی سی)کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر غلام علی ملاح بھی موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے موقع پروفاقی وزیر تعلیم نے ملکی ترقی و خوشحالی میں کاروباری شعبہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔