اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)کے چیئر مین ڈاکٹر مختار احمد نے پریذیڈنٹ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کر نے والی ایچ ای سی کی ٹیم سے ملاقات کی ۔ ایچ ای سی کی کرکٹ ٹیم پہلی مرتبہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر انتظام پریذیڈنٹ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کر رہی ہے ۔
چیئرمیں ایچ ای سی نے کھلاڑیوں سے ملاقا ت میں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی ملک میں کھیلوں کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرے گا ۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔