ملتان۔ 31 جنوری (اے پی پی):تھانہ کینٹ پولیس کی کارروائی ، موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث اعجازی گینگ کے سرغنہ سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چوری کی 13موٹرسائیکلیں برآمد کر لیں۔
ترجمان پولیس کے مطابق بدھ کے روز ایس پی کینٹ ڈویژن ملتان ارسلان زاہد نے اے ایس پی کینٹ طیب وزیر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایچ او کینٹ راؤ علی حسن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث اعجازی گینگ کے سرغنہ محمد اعجاز کو ساتھی ملزم محمد عمر کے ہمراہ گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ساڑھے 12 لاکھ روپے مالیت کے چوری کی 13موٹرسائیکلیں برآمد کیں۔گرفتار ملزمان موٹر سائیکل چوری کے 13 سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے ۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔