حکومت انتخابات کے آزادانہ، منصفانہ اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے،نگران وزیرداخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز

image

کوئٹہ۔1فروری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیرداخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی اور بھر پور تعاون کے ذریعے یقینی بنایا جا رہا ہے کہ انتخابات کیلئے پر امن اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے۔

وہ جمعرات کو انتخابات سے قبل بلوچستان میں سکیورٹی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت انتخابات کے آزادانہ، منصفانہ اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US