اسلام آباد۔1فروری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضٰی سولنگی نے سرائیکی ناول نگار، محقق، نقاد اور دانشور اسلم رسولپوری کے انتقال پر رنج اور غم کا اظہار کیا ہے۔
جمعرات کو اپنے تعزیتی بیان میں مرتضٰی سولنگی نے کہا کہ مرحوم اسلم رسولپوری کی علمی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی، مرحوم نے سندھی شعرا سچل سرمست، بیدل سندھی اور حمل لغاری کے سرائیکی کلام کی تدوین کے ذریعے سندھی اور سرائیکی روایاتِ تصوف کے ماخذات کی ہم آہنگی کو اُجاگر کیا اور اُن کا یہ تحقیقی کارنامہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔مرتضٰی سولنگی نے مرحوم اسلم رسولپوری کے ورثا اور پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات کی دعا کی۔