یوم یکجہتی کشمیر کو روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منا ئیں گے، وسیع پروگرام ترتیب دیا گیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

image

اسلام آباد۔1فروری (اے پی پی):دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام پیر 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و جذبہ سے منائیں گے۔ جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ اس دن پاکستانی اور دنیا بھر میں رہنے والے کشمیری، کشمیری عوام کے ساتھ ان کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کے لیے ان کی منصفانہ جدوجہد میں یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح یوم یکجہتی کشمیر کو روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے لیے ایک وسیع پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر تنازعہ کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US