اسلام آباد۔1فروری (اے پی پی):وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے یورپی یونین کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان ٹامس نکلسن نے ملاقات کی۔
جمعرات کو دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے امن و سلامتی کی صورتحال سمیت علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر خارجہ نے سود مند اور بامقصد تعاون کو فروغ دینے کے لیے مذاکراتی عمل کے بہترین استعمال پر زور دیا۔