نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی بیلجیئم کی ہم منصب حدجہ لہبیب سے برسلز میں ملاقات ، دوطرفہ تعلقات کے فروغ بارے امکانات کا جائزہ لیا

image

برسلز۔2فروری (اے پی پی):نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے بیلجیئم کی ہم منصب حدجہ لہبیب سے برسلز میں ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ بارے امکانات کا جائزہ لیا۔

جمعے کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران وزرائے خارجہ نے پاکستان اور بیلجیئم کے دوطرفہ تعلقات کے مثبت انداز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تجارت، تعلیم اور عوامی سطح پر رابطوں کے فروغ اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مسلسل کوششوں و تعاون کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ باہمی خوشحالی کے لیے تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US