الیکشن کمیشن نےضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مختلف امیدواروں کو جرمانے اور خلاف ورزیوں پر ازخود طلب کرلیا ہے

image

اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):الیکشن کمیشن نےضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مختلف امیدواروں کو جرمانے اور خلاف ورزیوں پر ازخود طلب کرلیا ہے۔

یہاں جاری بیان میں الیکشن کمیشن کے ترجمان نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کوہاٹ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں کیں اور جرمانے عائد کئے۔ آزاد امیدوار، این اے 35 نور اسلم آفریدی کو 5 ہزار جرمانہ، فواد اللہ خان آفریدی، آزاد امیدوار، این اے 35 کو 10 ہزار جرمانہ، اے این پی کے امیدوار یعقوب خان حلقہ پی کے 90 کو 5 ہزار جرمانہ ،جنید اللہ آفریدی،آزاد امیدوار پی کے 90 کو 10 ہزار جرمانہ کیا گیا۔

مختلف اضلاع میں مانیٹرنگ ٹیموں نے ممنوعہ تشہیری ہورڈنگز اور مواد بھی ہٹائے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US