وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی یورپی یونین کے خارجہ امور اورسیکورٹی پالیسی کے اعلیٰ نمائندے جوزپ بوریل فونٹیلس سے ملاقات

image

برسلز۔2فروری (اے پی پی):وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے جمعہ کو برسلز میں تیسرے انڈو۔ پیسیفک وزارتی فورم کے موقع پر یورپی یونین کے خارجہ امور اور سیکورٹی پالیسی کے اعلیٰ نمائندے جوزپ بوریل فونٹیلس سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں انہوں نے عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے تنازعات کو حل کرنے میں سفارتکاری کی اہمیت کو اجاگر کیا اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے شراکت داری کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ملاقات کے دوران سٹرٹیجک انگیجمنٹ پلان (2019)کے مطابق پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US