چیئرمین آئی پی او فرخ امل کا دی ملینیم یونیورسل کالج کا دورہ

image

اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):چیئرمین انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن (آئی پی او) اور سابق سفیر فرخ امل نے جمعہ کو دی ملینیم یونیورسل کالج کا دورہ کیا۔

چیئرمین آئی پی اونے انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس (آئی پی آر) پر ایک انٹرایکٹو سیشن میں شرکت کی جس میں طلباء کو اختراع، کاروبار، ٹریڈ مارک، کاپی رائٹس، پیٹنٹ اور تکنیکی جدت سمیت آئی پی آر کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

اس تعاون کا مقصد طلباء کو انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کی اہمیت کو سمجھنے اور آئی پی آر میں مہارت حاصل کرنے کے قابل بنانا ہے تاکہ وہ پاکستان کے اختراعی منظر نامے میں اپنا کردادر ادا کر سکیں۔

انٹرایکٹو سیشن نے طلباء کو قیمتی معلومات اور آئی پی آر کے بارے میں سوالات پوچھنے کا موقع فراہم کیا۔اس سے قبل دی ملینیم ایجوکیشن گروپ کے چیئرمین نے آئی پی او پاکستان ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US