نگراں وفاقی وزیر خزانہ، ریونیو اور اقتصادی امور ڈاکٹر شمشاد اختر سے ایتھوپیا کے وفد کی ملاقات

image

اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):نگران وزیر خزانہ، محصولات اور اقتصادی امور، ڈاکٹر شمشاد اختر سے ایتھوپیا کے وفد نے جمعہ کو ملاقات کی ۔وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے ڈاکٹر ایوب ٹیکالین ٹولینا اور ان کے وفد کا دورہ پاکستان پر خیرمقدم کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایتھوپیا کے ساتھ اپنے دوطرفہ امور کے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔وفد پاکستان کی جانب سے اقتصادی چیلنجز کے موثر حل سے بہت متاثر ہوا اور پاکستان کے تجربات سے سیکھنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر شمشاد اختر نے مندوبین کو نگراں حکومت کی طرف سے کی گئی تازہ ترین اقتصادی پیش رفت، مالیاتی پالیسی میں ایڈجسٹمنٹ اور ٹیکس اصلاحات کے بارے میں بریفنگ دی۔ اجلاس میں گورنر سٹیٹ بنک جمیل احمد، ایف بی آر کے چیئرمین امجد زبیر ٹوانہ اور سیکرٹری خزانہ نے شرکت کی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US