وزارت اطلاعات و نشریات نے ”میڈیا ہیلپ لائن کا آغاز کر دیا، وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا ٹویٹ

image

اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):وزارت اطلاعات و نشریات نے میڈیا ہیلپ لائن https://mediahelpline.moib.gov.pk کا آغاز کر دیا ہے۔ ہفتہ کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنے ٹویٹ میں نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ یہ آن لائن پلیٹ فارم خاص طور پر عام انتخابات 2024ءکی کوریج کرنے والے مقامی و بین الاقوامی صحافیوں اور میڈیا پرسنز کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ انتخابی سرگرمیوں کی کوریج کے دوران موبائل، لیپ ٹاپ اور دیگر ڈیوائسز کے ذریعے اس پلیٹ فارم پر آن لائن شکایات درج کرانے میں مدد ملے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US