مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد سے ممکن ہے، ڈاکٹر گوہر اعجاز

image

اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر داخلہ و تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد اور کشمیریوں کو غیر جانبدارانہ اور آزادانہ ریفرنڈم کا حق دے کر ہی ممکن ہے۔ وفاقی وزیر نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ 76 سال سے اپنے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی مسلسل جدوجہد کی حمایت میں ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا، پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور آزادی کے لیے ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے بعد مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم میں اضافہ ہوا ہے اور بھارتی سپریم کورٹ کا 11 دسمبر 2023 کا فیصلہ کشمیریوں کو ان کے حق خودارادیت سے محروم کرنے کی جانب ایک قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کو روکنے کے لئے فعال کردار ادا کرے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US