اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):وزیر داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے ہیڈکوارٹرز پاکستان رینجرز (پنجاب) کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز پنجاب میجر جنرل عاطف بن اکرم نے وزیر داخلہ کا استقبال کیا ۔پیر کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر گوہر اعجاز نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی پیر کو رینجرز شہدا کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے شہدائے کشمیر کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی وزیر داخلہ کو پاکستان رینجرز پنجاب کے پیشہ ورانہ امور سے متعلق بریفنگ دی گئیڈاکٹر گوہر اعجاز نے رینجرز جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور تیاریوں کو سراہا۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز پنجاب میجر جنرل عاطف بن اکرم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان رینجرز پنجاب پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے سلسلے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔وزیر داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔