این اے 130: نواز شریف کی سیٹ کے حوالے سے منصور علی خان کا اہم انکشاف

image

سینئر اینکر پرسن منصور علی خان نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف فیملی کے چا روں حلقوں میں نواز شریف کی این اے 130 سے سیٹ غیر محفوظ ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ” الیکشن روم ” میں منصور علی خان نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ لاہور سے شریف خاندان کے چار بڑے حلقے ہیں، نواز شریف ، شہباز شریف ، مریم نواز اور حمزہ شہباز شریف کے حلقوں میں اگر کوئی غیر محفوظ سیٹ ہے تو وہ نواز شریف کی این اے 130 کی ہے۔ باقی تینوں سیٹیں میرے مطابق محفوظ ہیں۔

اتحادی حکومت کی صورت شہباز شریف وزیراعظم کے امیدوار ہونگے، عاصمہ شیرازی

انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے نواز شریف مانسہرہ کی سیٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں کیونکہ وہ سیٹ ن لیگ کیلئے سب سے زیادہ محفوظ سمجھتی جاتی ہے۔ لیکن میں یہ کہوں گا کہ لاہور سے ن لیگ  بڑے مارجن سے جیت جائے گی۔

پروگرام میں موجود اینکر پرسن عاصمہ شیرازی کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت بننے کی صورت میں پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے شہباز شریف وزیراعظم کے اور مریم نواز شریف وزیراعلی پنجاب کی امیدوار ہونگی۔

حلقہ این اے 155 لودھراں، پی ٹی آئی امیدوار عفت طاہرہ سومرو کا الیکشن سے دستبرداری کااعلان

سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان مسلم لیگ ن سادہ اکثریت حاصل کرتی ہے تو ایسی صورت میں نواز شریف وزیراعظم بنیں گے ۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US